تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
31 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:31

معروف کامیڈین سکندر صنم تشویشناک حالت میں زیرِ علاج

جیو نیوز - کراچی… مزاحیہ اداکاری اور برجستہ جملوں سے ہنسنے پر مجبور کر دینے والے فن کار سکندر صنم جگر کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق سکندر صنم کی طبعیت تسلی بخش نہیں ہے،سکندر صنم نے نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت کئی ممالک میں اپنے فن کا لوہا منوایا،انھوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز اسٹیج ڈراموں اور بھارتی گانوں کی پیروڈی سے کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ کراچی میں ہونے والے ہر اسٹیج ڈرامے کی ضرورت بن گئے۔بھارتی فلم ”تیرے نام“کے مزاحیہ ری میک سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔جس کے بعد انہوں نے کئی بھارتی فلموں کے مزاحیہ ری میک بنائے۔سکندر صنم کے اہل خانہ نے ان کے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.