تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 21:27

شاہ رُخ خان 2نومبر کو اپنی 47ویں سالگرہ منائینگے

جیو نیوز - ممبئی … اداکارشاہ رُخ خان 2نومبر کو اپنی 47ویں سالگرہ منائینگے۔2نومبر1965کو نئی دہلی پیدا ہونے والے اداکارشاہ رُخ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1980میں چھوٹی اسکرین سے کیا جبکہ فلمی دنیا میں ان کی آمد 1992میں فلم دیوانہ(Deewana) کے ذریعے ہوئی۔ان کی کامیاب فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے،دل تو پاگل ہے،کچھ کچھ ہوتا ہے،چک دے انڈیا،کل ہو نا ہو،کبھی خوشی کبھی غم،کبھی الوداع نہ کہنا، ویر زارا،اوم شانتی اوم،ڈان،رب نے بنادی جوڑی،بلو باربر،مائی نیم از خان، RA Oneاور ڈانو ٹوجیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستانی فلمی دنیا میں اپنی اداکاری کے باعث کنگ خان کا خطاب حاصل کرنے والے شاہ رُخ کو 2008میں امریکی جریدے نیوز ویک (Newsweek)نے دنیا کے 50 بااثرترین شخصیات میں شامل کیا تھا۔لاتعداد فلموں میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے والے شاہ رُخ خان بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری اورفرانس کے دوسرے بڑے سویلین اعزازOrdre des Arts et des Lettresآرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز سمیت متعدد فلمی ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔شاہ رخ خان کو ناصرف یونیورسٹی آف بیڈ فورڈ شائر کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل چکی ہے بلکہ وہ واحد بالی ووڈ اداکار ہیں جنہیںYaleیونیورسٹی نےChubbفیلوشپ سے بھی نوازا ہے۔شاہ رخ خان کی آنے والی فلموں میں آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا کی فلم"جب تک ہے جاں"شامل ہے جس میں انہوں نے کترینہ اور انوشکا کیساتھ کام کیا ہے جو13نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.