تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 نومبر 2012
وقت اشاعت: 21:28

ایشوریا رائے کیلئے فرانس کاسول اعزاز

جیو نیوز - ممبئی…بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی 39ویں سالگرہ کی مناسبت سے انہیں فرانس کی حکومت کی جانب سے سول اعزاز سے نوازہ جا رہا ہے۔ سنیما کی خدمات اور خاص کر بھارتی اور فرانسیسی سنیما کے بیچ تعاون پیدا کرنے میں ان کے کردار کے عوض فرانس کی حکومت کی جانب سے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو Knight of the Order of Arts and Letters کے اعزاز سے نوازہ جا رہا ہے، اور وہ بھی ان کی 39 ویں سالگرہ کی مناسبت سے۔ اس سلسلے میں ترقریب کا اہتمام ممبئی میں کیا گیا ہے، جہاں فرانسیسی سفیر فرانس کی حکومت کی جانب سے انہیں یہ اعزاز پیش کریں گے۔ تقریب میں ایشوریا رائے بچن سمت بچن خاندان کے ارکان کی شرکت کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.