تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:57

سلمان خان کا سگریٹ نوشی ترک کرنے کافیصلہ

جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان ان دنوں ہیں اپنی صحت کے بارے میں فکرمند اسی لیے انہوں نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سلمان خان نے گذشتہ سال جبڑوں کا آپریشن کرایا لیکن درد ہے کہ اب بھی کبھی کبھی ستانے آجاتا ہے ، دوائیں ہیں کہ جان نہیں چھوڑ رہیں۔اسی لیے بالی ووڈ کے باڈی گارڈ ہیں اپنی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں، اسی لئے انہوں نے فوری طور پر سگریٹ نوشی اور شراب نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سلمان کا تو اب یہ عالم ہے کہ وہ کسی کو اپنے قریب سگریٹ نوشی کرتا ہوا برداشت ہی نہیں کرسکتے۔بالی ووڈ کے منا بھائی نے بھی سلمان خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سگریٹ اور شراب کا استعمال کم کردیا ہے جب کہ منشیا کوئرالہ بھی سگریٹ اور شراب چھوڑنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.