7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:52
شاہ رخ اور کترینہ کی نئی رومانٹک فلم کے گانے "ہیر"کی وڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی …بالی ووڈ کے صفِ اوّل کے اداکارشاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی نئی رومانٹک فلم "جب تک ہے جان" کے نئے گانے "ہیر" کی وڈیو ریلیزکردی گئی ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی موسیقی پر مبنی"ہیر"نامی اس گانے کوپنجابی گلوکارہ Harshdeep Kaur کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں شاہ رخ ،کترینہ اور انشکا شر ما کو اُداس موڈ میں دکھایا گیا ہے ۔آنجہانی ہدایتکاریش چوپڑا کی اس فلم میں کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کی جوڑی پہلی بار ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے جبکہ ان کے علاوہ انوشکا شرما بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں ۔جب تک ہے جان 8سال کے وقفے کے بعدہدایتکاری کے میدان میں اُترنے والے یش چوپڑا کی یہ آخری فلم ثابت ہوئی جو13نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔