تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:20

دلدار پرویز بھٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد

جیو نیوز - لاہور…معروف کمپئیر،استاد ،کالم نویس اور ادیب دلدار پرویز بھٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان دوست،احباب اور چاہنے والوں نے شرکت کی۔الحمرا ہال میں ہونے والی اس تقریب میں دلدار پرویز بھٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنی والی شخصیات شامل تھیں دلدار پرویز بھٹی کی اٹھارویں برسی پر اس تقریب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دلدار پرویز بھٹی نے ساری زندگی ادب اورفن کی خدمت کی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دوسروں کیلئے مشعل راہ بنے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.