9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:21
ودیا بالن ،سدھاتھ روئے آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے
جیو نیوز - ممبئی…بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن، اِس دسمبر میں پیا دیس سدھار جائیں گی اور دلہا ہوں گے، سدھارتھ رائے۔آج کل بالی وڈ میں خبریں گرم ہیں کہ ڈرٹی پکچر کی ، شہرت یافتہ ودیا بالن دسمبر میں شادی کررہی ہیں، اُن کی شادی سدھارتھ رائے سے ہورہی ہے جن سے دو سال تک محبت کے عہدوپیماں ہوئے ہیں۔ودیا کی سدھارتھ رائے پہلی ملاقات فلم ،نوون کلڈ جیسیکا ، کے سیٹ پرہوئی تھی ۔ذرائع کے مطابق شادی تواس سال فروری میں طے پائی تھی لیکن کچھ اہم کاموں کی وجہ سے دیر ہوگئی ، معاملات کیا ہیں۔ یہ بھی پتہ چل جائے گا، لیکن یہ تو طے ہے کہ سدھارتھ کے سابقہ بیوی سے طلاق کے معاملات ضرور سیٹ ہوگئے ہیں اور اب وہ شادی کے لیے بھی تیار ہیں، شادی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔پرشادی کے بعد کس گھر میں رہیں گے؟؟؟اورہنی مون کہاں منائیں گے؟؟؟یہ سب بھی پہلے سے ہی سوچ رکھا ہے۔ بس تو پھر ہوجائیں تیار ودیا کی شادی خانہ آبادی کے لیے ۔