9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:40
شاہ رخ ”جب تک ہے جان“ کی پروموشن کیلئے میوزک شو میں پہنچ گئے
جیو نیوز - ممبئی … ممبئی میں شاہ رخ خان اپنی نئی فلم”جب تک ہے جان ،، کی پروموشن کیلئے ہیروئنوں کے ساتھ میوزک شو میں پہنچے تو عوام بھی دل تھام کر رہ گئے۔ شاہ رخ خان نے اسٹیج پر فلمی انداز سے اینٹری لی ، ایک طرف کترینہ تھیں تو دوسری طرف انوشکا شرما نظر آئیں۔ شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں کترینہ اور انوشکا کے ساتھ گٹار پر گانے کی پروموشن بھی کی، جس پر ہال میں سب قہقہے لگاتے رہے۔ اس موقع پر تینوں فنکاروں نے اپنے پسندیدہ گانوں کا ذکر بھی کیا۔ شاہ رخ کا کہناتھا کہ فلم کا گانا”چھلا“ ان کے دل کے سب سے قریب ہے۔ فلم کا میوزک آسکر ونر میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے دیا ہے ، جبکہ گانوں کے بول بالی ووڈ کے جانے مانے شاعر گلزار کے ہیں۔ آنجہانی یش چوپڑا کی ڈائریکٹ کی ہوئی جب تک ہے جان 13 نومبر کو سلور اسکرین کی زینت بنے گی۔