10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:21
فلم’ تلاش‘کے نئے گانے ’جیہ لاگے نہ‘ کی وڈیو ریلیز
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…عامر خان اور رانی مکھرجی کی آنے والی فلم ’تلاش ‘کے نئے گانے’جیہ لاگے نہ‘ کی وڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔گلوکار Sona Mohapatra اورRavindra Upadhyay کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ۔’جیہ لاگے نہ‘ کے بولوں پر مبنی اس گانے میں فلم کے ہیرو عامر،کرینہ کپوراور رانی کودکھایا گیا ہے ۔فرحان اختر اور عامر خان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں خود مسٹر پرفیکٹ عامر خان، رانی مکھرجی اور کرینہ کپور کیساتھ مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔سائیکولوجیکل تھرلر فلم تلاش کی کہانی فلم کی ہدایتکارہ ریما کغتی نے فرحان اختر کی بہن زویا اختر کیساتھ مل کر لکھی ہے جبکہ یہ فلم 30نومبرسے سینما گھروں کی زینت بنائی جا ئیگی۔