10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:17
بالی وڈ میں انوشکا شرما اورارجن کپو ر کے درمیان دوستی کی خبریں گرم
جیو نیوز - ممبئی…بالی وڈ میں ایک نئی دوستی کی خبریں عام ہونے لگیں،خبروں کا مرکزی کردار ہیں انوشکا شرما اور ارجن کپور یش راج فلمز کے بینر تلے کام کرنے والے دو اسٹارز ا نوشکا شرما اور ارجن کپور کے بارے میں خبریں ہیں کہ دونوں میں دوستی بڑھتی جارہی ہے۔ ایک بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں انوشکا نے کہا تھا کہ وہ اپنے اکیلے پن کو کافی انجوائے کر رہی ہیں ،لیکن دیکھنے والے بتاتے ہیں کہ ان کی خوشی کا راز سامنے آناشروع ہو گیا ہے۔انوشکا اور ارجن پبلک مقامات پر بھی ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ لیکن ان کی دوستی کی خبروں نے کسی کو پریشان کیا ہو یا نہیں ،پرینتی چوپڑا ضرور پریشان ہو گئی ہیں۔