تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:37

اسپیل برگ کی فلم ای ٹی کے 30سال مکمل،ای ٹی کامومی مجسمہ نصب

جیو نیوز - لندن …ہالی ووڈ ہدایتکاروفلمساز اسٹیون اسپیل برگ کی 1982کی بلاک بسٹر فلE.T: The Extra-Terrestrialکوتیس سال مکمل ہوگئے۔فلم کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر اسکے اہم کردارE.Tنامی خلائی مخلوق کو مادام تساؤ میوزیم کی جانب سے منفرد خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور اسکے پانچ مومی مجسمے مختلف عجائب گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردیے گئے۔آسکر ایوارڈ یافتہ فلم E.Tکے کردار کا مومی مجسمہ تیار کرنے میں مادام تساؤ کی مجسمہ ساز ٹیم کو دو ماہ کا عرصہ لگا اور اس پر50ہزار پاؤنڈ(75ہزار ڈالر) لاگت آئی۔ مجسمے کی تیاری کے بعد اسکی گہری رنگت کو واضح کرنے کے لیے آئل پینٹ کا سہار الیا گیا جسکے بعداسے لندن،ہالی ووڈ،سڈنی،برلن اور ایمسٹرڈیم کے مادام تساؤ میوزیمز کی زینت بنادیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.