تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:37

دبنگ ٹو کے چلبل پانڈے کا پہلا ٹیزر منظرعام پر آگیا

جیو نیوز - ممبئی …بالی وو ڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان ایک بار پھر دبنگ اسٹائل میں سینما گھروں میں واپسی کے لیے تیار ہیں ۔2012کی بلاک بسٹر فلم دبنگ کے سیکوئل دبنگ ٹو کے لیے چلبل پانڈے کا پہلا ٹیزر منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں ٹوٹے ہوئے سن گلاسز کے ساتھ یہ پیغام واضح ہے Here Comes Chulbul Panday۔سلمان کے بھائی ارباز خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو ارباز اور انکی اہلیہ ملائیکا اروڑا خان نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔پچھلی فلم کی طرح اس فلم میں سلمان چلبل پانڈے کے کردار میں بطور ہیرو جبکہ سوناکشی ایک بار پھر ہیروئن رجو پانڈے کے کردار میں موجود ہیں تاہم فلم کے ولن اس بار سونو سوڈ کے بجائے پرکاش راج ہیں۔70کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار ہونے والی یہ فلم رواں سال21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.