تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:57

سینیٹر جہانگیر بدر مجھے بہو بنانا چاہتے ہیں، اداکارہ لیلیٰ کا دعویٰ

جیو نیوز - لاہور … اداکارہ لیلیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر انہیں بہو بنانا چاہتے ہیں، جہانگیر بدر نے ان کے اور اداکارہ میرا کے گھر آکر بہو بنانے کا کہا، اس حوالے سے جب جہانگیر بدر موبائل نمبرز پر رابطے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔ لاہور کے علاقے گلبرگ میں جہانگیر بدر ایک ریسٹوران کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اداکارہ لیلیٰ بھی وہاں آگئیں، انہوں نے جہانگیر بدر سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو انہوں نے ہاتھ ملایا نہ بیٹھنے کا کہا۔ اس کے بعد اداکارہ لیلیٰ خود میڈیا کے ساتھ ڈائریکٹ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی سوچ رہی ہیں کہ جہانگیر بدر کو رشتے کیلئے ہاں کہیں یا ناں۔ اداکارہ لیلیٰ کا کہنا تھا کہ لوگ بہو بیٹیوں کے ساتھ ہاتھ نہیں ملاتے، سر پر ہاتھ رکھتے ہیں، وہ اپنے اور جہانگیر بدر کے بیٹے کے رشتے کو راز رکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ وہ سیاست میں آئیں گی اور پیپلز پارٹی بھی جوائن کریں گی۔ اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرا بھی تقریب میں موجود تھیں۔ انہوں نے جیو نیوز کوبتایاکہ ان کے گھر کئی پارٹیاں ہوئیں، جن میں جہانگیر بدر بھی شریک ہوتے رہے، لیکن انہوں نے کبھی لیلیٰ کا اپنے بیٹے کیلئے رشتہ نہیں مانگا۔ شفقت زہرا نے مزید کہاکہ ان تقاریب میں جہانگیر بدر کا بیٹا کبھی شریک نہیں ہوا۔ جہانگیر بدر اداکارہ لیلیٰ کے پریس کانفرنس میں آنے کے فوراً بعد اٹھ کر چلے گئے، بعد میں ان کے دونوں موبائل نمبرز پر رابطے کیلئے بار بار کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.