12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:22
میوزیکل ڈرامہ فلمLes Miserablesکاپہلا مکمل ٹریلر جاری
جیو نیوز - ہالی ووڈ …این جی ٹی…ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں ہیو جیک مین اوراین ہیتھ وے کی نئی میوزیکل ڈرامہ فلمLes Miserablesکاپہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا۔دی کنگز اسپیچ کے لیے گذشتہ سال آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے ہدایتکار ٹام ہوپر کی یہ فلم ایک فرانسیسی ناول سے ماخوذہے جس میں جیک مین اور این ہیتھ وے کے ساتھ ساتھ رسل کرو،ساشا بیرن کوہن اورہیلنا بونہم کارٹر نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔کیمرون میکن ٹوش کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال25دسمبر کو امریکی اوراگلے سال کے اوائل میں11جنوری کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔