12 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:39
یش راج چوپڑا کواندازہ تھا’جب تک ہے جاں‘ آخری فلم ہے، شاہ رُخ
جیو نیوز - ممبئی…بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ یش چوپڑا کو اپنے انتقال سے پہلے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ جب تک ہے جاں ان کی آخری فلم ہے۔ایک ویب سائٹ پر انٹرویو کے دوران یش چوپڑاکے ساتھ اپنی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ یش جی اکثر فلم کے سیٹ پہر کہا کرتے تھے کہ یہ انکی آخری فلم ہے لیکن مجھ سمیت کوئی بھی ان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا۔لیکن وقت نے یش جی کی کہی سچ ثابت کرہی دی۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب تک ہے جاں یش جی کی آخری فلم ہونے کی وجہ سے ان کے اور یش جی کے مداحوں کے لیے بے حد اہم ہے۔فلم باکس آفس پر کامیاب ہو نہ ہو لیکن یش چوپڑا کے مداح اس کو کامیاب ہی سمجھیں گے۔