13 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:25
جب تک ہے جان دنیا بھرمیں ریلیز ہوگئی
جیو نیوز - ممبئی…یش چوپڑا کی ڈائریکشن ،شاہ رخ کی جاندار اداکاری اور کترینہ اور انوشکا کی حسین ادائیں لیے”جب تک ہے جان“بھارت سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں ریلیز کردی گئی ہے۔ دل کو چھو جانے والی موسیقی اور خوبصورت رقص نے” جب تک ہے جان “کو ریلیز سے پہلے ہی خاص بنا دیا۔زندگی بھر بے مثال فلمیں بنانے والے یش چوپڑا نے فلم کو اپنی آخری کاوش قرار دیااور وقت نے اسے سچ ثابت کردیا۔۔” جب تک ہے جان “میں پہلی بار۔ شاہ رخ اورکترینہ کا ساتھ ہے ، یہ بھی پہلا موقع ہے کہ اے آر رحمان نے یش چوپڑا کی کسی فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے۔۔فلم کے پریمیئر میں بے شمار ستارے جھلملائے اورسب نے ہی کیا یش چوپڑا کو یاد۔