14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:5
ابھیشک بچن بنیں گے راجیو گاندھی
جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈ میں سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی زندگی پر بنائی جارہی ہے فلم،جس میں مرکزی کردار ادا کریں گے بالی ووڈ اسٹار ابھیشک بچن۔بالی وڈ فلموں میں سیاست یا سیاستدانوں کی زندگی کوئی نئی بات نہیں۔گاندھی ہو یا بھگت سنگھ،کئی بڑے ناموں پر فلمیں بنائی گئیں،اور اب بنائی جارہی ہے راجیو گاندھی پر فلم،جس میں ان کی سیاسی زندگی کے اتار چڑھاوٴ کے ساتھ ہوگی ان کی گھریلو اور ازدواجی زندگی کی اندرونی کہانی ۔فلم سونیا گاندھی کی اجازت سے بنائی جائے گی۔اس میں کون کون ہوگا اس کیلئے کئی نام زیر غور ہیں۔لیکن راجیو گاندھی کے مرکزی کردار کیلئے ابھیشک بچن کا قرعہ نکلا ہے۔اُمید ہے کہ یہ فلم ابھیشک کے فلمی کیریئر میں نیا موڑ ثابت ہوگی۔