تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:19

لاس اینجلس: معروف گلوکاراوٴں نے آنجہانی وٹنی ہیوسٹن کامقبول گیت گایا

جیو نیوز - لاس اینجلس…لاس اینجلس میں معروف گلوکاراوٴں جنیفر ہوڈسن، سیلین ڈیان اوربرٹنی اسپیئر نے کنسرٹ میں وٹنی ہیوسٹن کامقبول گیت گایا۔گریمی میوزک ایوارڈزکی جانب سے امریکی گلوکارہ وٹنی ہیوسٹن کی یاد میں ایک کنسرٹ کا اہتمام کیاگیا جس میں معروف سنگرزجنیفر ہوڈسن، سیلین ڈیان، ہیلی بیری،بریٹنی سپیئر اور اوشر نے وٹنی ہیوسٹن کو شاندارٹریبیوٹ پیش کیا۔ تقریب میں ہیوسٹن کی بیٹی بوبی کرسٹین براوٴن نے بھی شرکت کی۔ رواں سال گلوکارہ وٹنی ہیوسٹن لاس اینجلس کے ایک ہوٹل کے کمرے میں پراسرارطور پر مردہ پائی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.