16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:36
’جب تک ہے جان‘کی دھوم ،دو دن میں35کروڑ روپے کمالیے
جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی…بالی ووڈ کے صفِ اوّل کے اداکارشاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی نئی رومانٹک فلم "جب تک ہے جان" سینما بینوں کی پسندیدگی حاصل کرتے ہوئے باکس آفس پر دھوم مچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔13نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی گئی اس رومانٹک فلم نے پہلے دن15.23کروڑ اور دوسرے دن 19.54کروڑ روپے کا بزنس کیا جو کل ملاکردو دنوں میں تقریباً35کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے ۔دوسری جانب اسی دن ریلیز کی گئی اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا کی فلم "سن آف سردار"نے دو دنوں میں 10.72کروڑ اور16.21کروڑ کے حساب سے 27کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔آنجہانی ہدایتکاریش چوپڑا کی اس فلم میں کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کی جوڑی پہلی بار ساتھ جلوہ گر ہوئی ہے ۔اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ اور کترینہ کے علاوہ انوشکا شرما بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں ۔واضح رہے کہ جب تک ہے جان 8سال کے وقفے کے بعدہدایتکاری کے میدان میں اُترنے والے یش چوپڑا کی آخری فلم ثابت ہوئی ۔