تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:37

ماڈل و اداکارہ فاطمہ آفندی کا نکاح کل کنور ارسلان سے ہوگا

جیو نیوز - کراچی ( رپورٹ: اختر علی اختر ) جیو کے ڈرامے ”کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی“ میں ”خوشی“ کا لیڈینگ رول کرنے والی نئی نسل کی مقبول اور خوب صورت ماڈل و اداکارہ فاطمہ آفندی ہفتہ 17 نومبر کو پیا دیس سدھار جائیں گی۔ ان کا نکاح ساتھی فنکار کنور ارسلان کے ساتھ ہوگا۔ فاطمہ کی کنور ارسلان کے ساتھ دو سال سے دوستی چل رہی تھی، فاطمہ نے کنور ارسلان کو پہلی بار ڈراما ” لڑکیاں محلے کی“ کی ریکارڈنگ کے دوران پسند کیا تھا۔ دو برس تک دونوں کا افیئر چلتا رہا اور اب دونوں والدین کی رضا مندی سے ساتھ شادی کررہے ہیں۔ فاطمہ آفندی کے مطابق ابھی صرف نکاح ہو رہا ہے، رخصتی اور ولیمہ بعد میں ہوگا۔ فاطمہ آفندی فن کی بھٹی میں دھیمی آنچ میں پک کر با صلاحیت اور با کمال فن کارہ کے روپ میں سامنے آئی ہیں،انھوں نے ابتدا میں چھوٹے چھوٹے کردار کیے اور شہرت اور کام یابی کے سفر پر آہستہ آہستہ منزل تک پہنچنے کی کوشش کرتی رہیں، چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور مختلف ڈراموں میں لیڈنگ رول بھی کیے، جو بے حد پسند کیے گئے۔ ان کے مقبول ڈراموں میں ”میری ذات ذر ہ بے نشاں، من و سلویٰ، میری ان سنی کہانی، مجھے اپنا بنا لو، ماسی اور ملکہ، عورت کا گھر کون سا، لڑکیاں محلے کی، پلِ صراط، دل پھولوں کی بستی، عشق عبادت، کچھ کمی سی ہے اور کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی“ اور دوسرے ڈرامے شامل ہیں۔ ”ماسی اور ملکہ“ میں ”شانو“ اور ”کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی“ میں ”خوشی“ کے کردار میں فاطمہ کو بے حد پسند کیا گیا۔ فاطمہ آفندی کو اداکاری کا فن اپنی والدہ سے ورثے میں ملا ہے۔ ان میں جو اعتماد اور ٹیلنٹ دکھائی دیتا ہے، وہ سب ان کی والدہ، ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ فوزیہ مشتاق کی بہترین تربیت کا نتیجہ ہے۔ شوبزنس کی چمکتی دمکتی دنیا میں فاطمہ کی رہنمائی نہ صرف امی کرتی ہیں، بلکہ انہیں خالہ فرح ندیم اور بہن مریم آفندی کا بھی ساتھ میسر ہے۔17 دسمبر 1990 کو کراچی میں جنم لینے والی فاطمہ آفندی چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہونے کے سبب تمام گھر والوں کی لاڈلی اور چہیتی ہیں۔ ان کی دو بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ فاطمہ نے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن کیا ہے، اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ فیشن کی دنیا میں بھی مقبولیت حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں۔ جب کہ اداکار ارسلان بھی ٹیلی ویژن کا مقبول نام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.