تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:56

ماضی کی بالی ووڈ کوئن زینت امان19نومبر کو61برس کی ہوجائینگی

جیو نیوز - ممبئی …سابقہ مس ایشیا پیسیفک،ماڈل اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زینت امان 19نومبر کو 61برس کی ہوجائینگی۔19نومبر 1951میں ممبئی کے ایک مسلمان گھرانے میں آنکھ کھولنے والی زینت امان نے اپنے بالی ووڈ کیرےئر کا آغاز1971میں فلم"ہلچل"میں ایک چھوٹے سے کردار سے کیا۔1970کی دہائی میں ہرے رام ہرے کرشنا میں Janiceکا کردار نبھا کر شہرت کی سیڑھیاں چڑھنے والی زینت کی دیو آنند کے ساتھ جوڑی کو بیحد سراہا گیا اور ان دونوں نے ہیرا پنّا،عشق عشق عشق،پریم شاسترا،وارنٹ،قلا بازاور ڈارلنگ ڈارلنگ جیسی کامیاب فلمیں دیں۔1973میں فلم"یادوں کی بارات"کے گانے "چرا لیا ہے تم نے جو دل کو"اور فلم قربانی کے گانے ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے توبات بن جائے“کو بہترین انداز میں پیش کرنے پر زینت امان نے لاکھوں مداحوں کے دل میں گھر کرلیا۔لاتعداد فلموں میں کام کرنے والی زینت امان کو بالی ووڈ میں ان کی بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جس میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ز بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اپنے دور کی شو گرل کا خطاب رکھنے والی زینت امان تاحال فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آتی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.