20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:13
چارلی چپلن کی مشہور ہیٹ اور چھڑی62ہزار ڈالر میں نیلام
جیو نیوز - لاس اینجلس …ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار و ہدایتکاراور کامیڈین چارلی چپلن کی منفرد پہچان انکی انتہائی مقبول ہیٹ اور چھڑی گذشتہ دنوں 62ہزار ڈالر سے زائد میں نیلام کردی گئی۔معروف نیلام گھربونہمزکے تحت نیلامی کے لیے پیش کی گئی چارلی چپلن کی یہ ہیٹ اور چھڑی انکےLttle Trampکردارکی نمایاں پہچان تھیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اتوار کے روز نیلامی کے لیے پیش کی گئی اس ہیٹ اور چھڑی کے 40سے60ہزار ڈالر تک میں فروخت ہوجانے کی توقعات ظاہر کی گئی تھیں تاہم یہ توقعات سے زائد قیمت پر ایک نامعلوم خریدار نے حاصل کرلیں۔