20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:30
جیمز بونڈ :ڈینیل کریگ سب سے زیادہ معاوضہ لینیاداکارہوگئے
جیو نیوز - سان فرانسسکو …ہالی ووڈ ایکشن سیریزجیمز بونڈمیں زیرو زیرو سیون ایجنٹ کے کردار کے لیے کئی چہرے آئے اور کئی گئے جن میں بیری نیلسن، شان کونری،جارج لیزنبی،راجر مور،ٹموتھی ڈالٹن،پےئرس براسنن اور حالیہ ہیرو ڈینیل کریگ شامل ہیں۔تاہم حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی تازہ ترین رپورٹس کے مطابق کسینو رائل ،کوانٹم آف سولیس کے بعد اسکائی فال میں ایک بار پھرخفیہ ایجنٹ زیر و زیرو سیون کے روپ میں جلوہ گر ہونے والے کریگ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بونڈ ہیرو بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق44سالہ ڈینیل کریگ کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم اسکائی فال کے لیے1کروڑ7لاکھ (10اعشاریہ7ملین)پاؤنڈمعاوضہ دیا گیا جبکہ بونڈ سیریز کی اگلی دو فلموں کے لیے بھی اُن سے3کروڑ10لاکھ(31ملین)پاؤنڈکا معاہدہ کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پےئر براسنن کو1999ء میں دی ورلڈ از ناٹ انف کے لیے7اعشاریہ5ملین جبکہ2002ء میں ڈائی اینادر ڈے کے لیے1کروڑ3لاکھ(10اعشاریہ3ملین)پاؤنڈ معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔