تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 فروری 2013
وقت اشاعت: 8:34

رانی مکرجی ایک بار پھر صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ اداکارہ رانی مکرجی ایک بار پھر صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی۔رانی یہ منفرد کر دار آنے والی نئی فلم Bombay Talkies میں اداکر یں گی جوکہ اس سے قبل فلم No One Killed Jessica میں بھی صحافی بن چکی ہیں۔بمبئے ٹاکیز ٹائٹل کی اس فلم میں چار مختلف کہانیاں دکھائی جائیں گی اور ہر کہانی کو ایک نیابالی ووڈ ہدایت کار ڈائیریکٹ کر ے گا ۔اس فلم کی ڈائیری کشن کیلئے مایہ ناز ہدایت کار وں جیسے کر ن جوہر،زویا اختر،Anurag Kashyap اورDibaker Banerjee کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس فلم کے مرکزی ادا کا روں میں امیتابھ بچن،رانی مکرجی ،کترینہ کیف اور رندیپ ہودا شامل ہیں جوکہ اس سال 3 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.