تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:17

جان ابراہم فلاحی کاموں کیلئے اپنے کپڑے نیلام کرینگے

جیو نیوز - ممبئی…بھارتی اداکار جان ابراہم فلاحی کاموں کی خاطر اپنے کپڑے نیلام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔40 سالہ جان ابراہم کا کہنا ہے کہ مردوں کو زیادہ کپڑوں کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ چار شرٹس اور دو جینز میں گزارہ کر سکتے ہیں۔ اِسی سبب انہوں نے اپنے غیر ضروری ملبوسات نیلام کر کے اُن سے جمع کی جانے والی رقم فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جان ابراہم کا کہنا ہے کہ فلاحی کاموں کا حصہ بننا ہر صاحب حیثیت شخص کا فرض ہے اور اُنہیں امید ہے کہ ان کی یہ چھوٹی سی کوشش اوروں کو بھی ایسے کام کرنے پر آمادہ کر پائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.