تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 مارچ 2013
وقت اشاعت: 6:57

’آئرن مین تھری‘کا نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا

جیو نیوز - نیویارک …این جی ٹی …ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن سیریز آئرن مین کی نئی 3Dفلم"آئرن مین تھری"کا نیاٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ہدایتکا رشین بلیک کی اس ایکشن فلم میں ایک بار پھر رابرٹ ڈاؤنے جونےئر آئرن مین کے روپ میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں رابرٹ ڈاؤنے کے علاوہ گنیتھ پالٹرو،Sir Ben Kingsley،جیمز بیج ڈیل،ربیکا ہال اورGuy Pearceاہم کردار ادا کررہے ہیں۔والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت رابرٹ ڈاؤنے جونےئر کی بطور ٹونی اسٹارک عرف آئرن مین یہ نئی فلم رواں سال25اپریل کو برطانیہ اور3مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.