تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:22

مسٹر پرفیکٹ عامر خان کل اپنی 48ویں سالگرہ منائینگے

جیو نیوز - ممبئی … مسٹر پرفیکٹ عامر خان 14مارچ کو اپنی48ویں سالگرہ منائینگے۔14مارچ1965کو مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے عامر خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز بحیثیت چائلڈ اسٹار 1973میں فلم یادوں کی بارات سے کیا جسے ان کے انکل ناصر حسین نے پروڈیوس کیا تھا۔بطور ہیرو عامر کی آمد1984میں فلم ہولی سے ہوئی تاہم انہیں پہلی کامیابی 1988 میں فلم قیامت سے قیامت تک سے ملی جس میں عامر نے جوہی چاؤلہ کے مدِ مقابلکام کیا اور پہلا نیشنل ایوارڈ اپنے نام کیا۔اس فلم کے بعد عامر نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اوریادوں کی بارات ،مد ہوش،راکھ،دل ،دیوانہ مجھ سانہیں،دل ہے کہ مانتا نہیں،جو جیتا وہ سکندر،ہم ہیں راہی پیار کے ،انداز اپنا اپنا،بازی ،رنگیلا،راجہ ہندوستانی،سرفروش ،غلام،دل چاہتا ہے اور لگان جیسی کامیاب فلمیں پیش کیں۔ چا ر سال تک فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد عامر کی واپسی 5 200 میں فلم منگل پانڈے سے ہوئی جس کے بعد انہوں نے لگاتار رنگ دے بسنتی،فنا،تارے زمین پر،گجنی،تھری ایڈیٹس،دھوبی گھاٹ جیسی سپر ہٹ فلمیں پیش کیں ۔ فلمی ایوارڈ فنکشنز سے ہمیشہ دور دور رہنے والے عامر خان نے سینکڑوں ایوارڈز اپنے نام کیے جسکے ساتھ ساتھ انہیں2003ء میں پدما شری اور2010ء میں پدما بھوشن ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔گذشتہ سال مئی میں سماجی مسائل پر مبنی پروگرام کرنے پر انکی مقبولیت مزید بڑھ گئی اور ٹائمز میگزین کے سرورق پر انکی تصویر زینت بنی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.