21 مارچ 2013
وقت اشاعت: 6:8
رانی مکھر جی آج 34ویں سالگرہ منا رہی ہے
جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈ میں اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے جگہ بنانے والی رانی مکھر جی آج 34ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ خوبصورت آنکھوں والی رانی مکھر جی نے فلمی کیریئر کا آغاز تو ”راجا کی آئے گی بارات “سے کیا لیکن اصل شہرت انہیں فلم ”غلام “ سے ملی۔آتی کیا کھنڈالا،بس اس کے بعد رانی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور واقعی اپنے چاہنے والوں کے دلوں کی رانی بن گئیں۔کچھ کچھ ہوتا ہو ،یا کبھی خوشی کبھی غم ،،ساتھیا ہو یا ہم تم ۔بنٹی کی ببلی ہو یا تلاش کی ماں،رانی مکھرنے ہنسایا بھی اور رلایا بھی اور شاندار اداکاری سے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔