25 مارچ 2013
وقت اشاعت: 3:12
ودیا بالن اب پنجابی کْڑی کے روپ میں نظر آئیں گی
جیو نیوز - ممبئی…ڈرٹی پکچر اور کہانی جیسی فلموں سے اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی ودیا بالن نئی فلم میں پنجابی کْڑی کے روپ میں نظر آئیں گی۔ مزاحیہ فلم گھن چکر میں ودیا بالن ”نیتو بھاٹیا“ کا کردار ادا کررہی ہیں جو ایک خاتون خانہ ہے اور جسے عجیب وغریب فیشن کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ فلم میں ان کے شوہر کا کردار عمران ہاشمی ادا کررہے ہیں اور دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کی وجہ سے گھن چکر بنے رہتے ہیں۔ ودیا کا کہنا ہے کہ انھیں یہ کردار کرکے بہت مزا آیا اور یہ فلم ان کی گزشتہ فلموں سے بالکل مختلف ہے۔ گھن چکر اس سال جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔