5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:9
علی ظفر کی ”چشم بد دور “آج سے سینماوٴں میں
جیو نیوز - ممبئی…علی ظفر کی ”چشم بد دور “آج سے سینماوٴں میں اور آخرکار شائقین فلم کا انتظار ختم ہوا۔اورعلی ظفر کی کامیڈی فلم چشم بد دور آج سے سینماوٴں میں نمائش کیلیے پیش کردی گئی ہے۔چشم بددور میں علی ظفر کے ساتھ ہیں جوہی چاوٴلہ اور رشی کپور جبکہ فلم کی ہیروئن ہیں تاپسی پنوTaapsee Pannu،فلم کے ہدایتکار ہیں ڈیوڈ دھون اور فلم کی کہانی تین کالج اسٹوڈنٹس کے گرد گھومتی ہے۔فلم میں کامیڈی بھی ہے اور رومانس بھی۔چشم بد دور سے باکس آفس اور علی ظفر دونوں کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔اب یہ امیدیں کتنی پوری ہوتی ہیں اس کے لیے کرنا ہوگا تھوڑا انتظار۔