5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:19
سنی دیول کی کنگنا رناوٹ کیساتھ نئی فلم آئی لو یو این وائی کی وڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی …ڈھائی کلوکے ہاتھ والے ڈائیلاگ سے بالی ووڈ میں منفرد پہچان بنانے والے سنی دیول بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیارہیں، جن کی کنگنا رناوٹ کیساتھ رومانٹک کامیڈی فلم "آئی لو"NY"(آئی لو نیو اےئر/نیویارک)کے نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی۔ہدایتکارو رائٹرزرادھیکا را ؤ اور ونے ساپرو کی اس فلم میں سنی دیول اور کنگنا رناوٹ کے ساتھ تنیشہ چیڑجی،پریم چوپڑا اور پرکاش راج اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ہلکی ہلکی کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر شان اور تلسی کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں سنی دیول اور کنگنا رناوٹ فلم کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔بھوشن اور کرشن کمار کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی نیو اےئر کے موقع پر نیویارک میں ملنے والے دو افراد کے گرد گھومتی ہے جسکی موسیقی پریتم چکربرتی نے دی ہے۔رومانس اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم 26اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔