تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:28

دس ہفتوں سے ہچکیاں لیتی لڑکی نے ڈاکٹرو ں کوچکر ا کر رکھ دیا

جیو نیوز - لندن …اگر ہچکیاں لگ جائیں تو انسان کا بس نہیں چلتا کہ کیا کر ڈالے جس سے اُسکی ہچکیاں کسی طرح رُک جائیں توپھر ایک برطانوی لڑکی کی ہمت کو تو داد دینی پڑیگی جو پچھلے دس ہفتوں سے مسلسل ہچکیاں لے رہی ہے۔برطانوی کاؤنٹی سرے کے قصبے ویلنگٹن سے تعلق رکھنے والی13سالہ طالبہ ایملی مارش کو جنوری میں ریاضی کی کلاس کے دوران ہچکیاں آنا شروع کیا ہوئیں انہوں نے آج تک رُکنے کا نام نہیں لیا۔ایملی جسے ہر دو سیکنڈ بعد ہچکی آتی ہے روزانہ تقریباً43ہزار سے زائد ہچکیاں لیتی ہے جنہیں روکنے کے لیے ناصرف وہ ہر قسم کے گھریلو ٹوٹکے اور نسخے استعمال کرکے دیکھ چکی ہے بلکہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر الٹرا ساؤنڈ سے لیکر ایم آر آئی اور ایکسریز سمیت کم وبیش تمام اہم ٹیسٹ کرواچکی ہے۔ایملی کی نا رُکتی ہچکیوں کی اس عجیب و غریب بیماری نے جہاں ڈاکٹروں کا سر چکرا کر رکھ دیا ہے وہیں ایملی بھی خود بُری طرح پریشان ہے جسکی راتوں کی نینداس باعث پوری نہیں ہوپارہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.