تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:21

بالی ووڈ فلم ’عاشقی ٹو‘کے نئے گانے کی وڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کے معروف فلمساز و ہدایتکارمہیش بھٹ کی 90کی وہائی کی سپر ہٹ رومانٹک فلم عاشقی کے سیکوئل’عاشقی ٹو‘ ریلیز کے لیے تیار ہے جس میں ادتیہ رائے کپور اورشردھا کپور مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ فلم کے نئے رومانٹک گانے’ہم مرجائینگے‘کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جسکے بول ارشاد کامل نے تحریر کیے ہیں۔’ہم مرجائینگے‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو اریجیت سنگھ اور تلسی کمار کی آواز میں ریکارڈکیا گیاہے جسکا میوزک جیت گنگولی نے کمپوز کیا ہے۔فلم میں گزارش اور ایکشن ری پلے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ادتیہ رائے کپور بطور ہیرواور اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بحیثیت ہیروئن جلوہ گر ہورہی ہیں جسے مکیش بھٹ کیساتھ بھوشن اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے ۔ بھٹ برادران کے وشیش فلمز کے بینر تلے بننے والی رومانٹک ایکشن فلم عاشقی ٹوکے ہدایتکار موہت سوری ہیں جو رواں سال10مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.