18 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:52
نئی فلم بکراپور میں مرکزی کردار شاہ رخ ۔۔۔ایک بکرا ہے
جیو نیوز - ممبئی…بالی وڈکی نئی فلم بکراپورمیں شاہ رخ خان بکراتونہیں بنیں گے ،البتہ ایک بکرے کانام شاہ رخ ہوگا۔بالی وڈ کی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم میکر جانکی وشواناتھن کی نئی فلم بکراپورمیں مرکزی کرداراداکرنیوالے بکرے کانام شاہ رخ ہوگا۔جانکی کاکہناہے کہ بھارت کے دیہی علاقوں میں سپراسٹارزکے ناموں پر پالتوجانوروں کے نام رکھنے کارواج عام ہے۔اسی لیے ان کی فلم کے بکرے کانام شاہ رخ رکھاگیاہے۔بکراپورکامیڈی فلم ہے جس کی کہانی ایک دیہاتی لڑکے اوراس کے بکرے کے گردگھومتی ہے۔جانکی کہتی ہیں فلم کے اہم کردارکے لیے انھوں نے سیکڑوں بکروں میں سے جس بکرے کاانتخاب کیاہے اوراسے شاہ رخ کانام دیاہے وہ بھی شاہ رخ سے کم نہیں۔