تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:2

انیل کپور اب امریکی ٹیلیوژن سیریل24 میں نظر آئیں گے

جیو نیوز - ممبئی… انیل کپور کے مداحوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا نے کے بعد ہندی سینما کا یہ اینگری اولڈ مین اب نظر آئے گا مشہور امریکی ٹیلیوژن سیریل24کے ہندی ورژن میں۔معاشرے میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے موضوع پر بننے والی امریکی ٹی وی سیریل 24 کے ہندی ورژن میں انیل کپور مرکزی کرداد ادا کریں گے۔یہ ڈرامہ سیریل انیل کپور کی پروڈکشن کمپنی ہی تیار کرے گی جس میں اپنے کردار کے حوالے سے انیل خاصے پر جوش دکھائی دیتے ہیں۔ڈرامہ سیریل 24، 2001 میں تیار کیا گیا تھا جس میں دکھائے جانے والے ایک سو بانوے واقعات لوگوں میں خاصے پسند کیے گئے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ 2013کے آخر ٹیلی وژن اسکرین کی زینت بننے والا 24کا ہندی ورژن ناظرین میں کس حد تک مقبول ہوتا ہے اور بھارتی فلمی افق کا ستارہ انیل کپور ٹی وی اسکرین پر کون سے نئے رنگ بھر تا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.