تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اپریل 2013
وقت اشاعت: 5:54

’ چنبیلی ‘نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل موہ لیے

جیو نیوز - کراچی …جیو فلمز کی چنبیلی ملک بھر کے سینما گھروں پر مہکنے لگی،فلم نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل موہ لیے،جیو نے اپنے ناظرین کوفلم کا ایک اور تحفہ دیا ، فلم’چنبیلی‘پوری فیملی کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہے۔ فلم کا مرکزی خیال ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کا ہے اور اسے دیکھنے کے لیے نوجوانوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد سنیما گھروں تک کھنچی چلی آئی۔لوگوں نے فلم کے ڈائیلاگ اور خاص طور پر موسیٰ کے کیریکٹر کو بہت پسند کیا، ایسی معیاری فلموں کا بننا گرتی ہوئی فلمی انڈسٹری کے لیے بھی نیک شگون ثابت ہو سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.