تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:26

پاک بھارت میچ...سرفرازاحمد کے ماموں کیا کہتے ہیں؟

جیو نیوز - کراچی ... ویب ڈیسک ....پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کے لیے مشہور ہے کہ ’’سرفراز دھوکا نہیں دے گا‘‘ لیکن ان کے ماموں محبوب حسن جو بھارتی شہری ہیں، ان کا خیال ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو کبھی شکست نہیں دے سکتی۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ سال اس وقت بھی کہی تھی جب وہ سرفراز احمد کی شادی میں شرکت کےلیے کراچی آئے تھے۔

سرفرازاحمد کے ماموں محبوب حسن اترپردیش میں رہتے ہیں۔وہ کولکتہ میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے وہاں موجود نہیں تھے لیکن دھونی الیون کی جیت پر بہت خوش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے سالانہ امتحانات کی وجہ سے کولکتہ نہیں جا سکے لیکن اب وہ چوبیس مارچ کو پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دیکھنے موہالی جا رہے ہیں۔جہاں ان کی اپنے بھانجے سرفراز احمد سے بھی ملاقات ہو گی۔

محبوب حسن کا کہنا ہے کہ سرفرازاحمد پچیس سال بعد بھارت آئے ہیں۔پہلی بار وہ اپنی والدہ عقیلہ بانو کے ساتھ 1991ء میں تین سال کی عمر میںان کی شادی میں شرکت کےلیے بھارت آئے تھے ۔

محبوب حسن کے مطابق تقسیم کے دوران سرفرازاحمد کے دادا حاجی عقیل احمد فتح پور سے کراچی ہجرت کر گئے تھےاور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین بن گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.