تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:4

ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

جیو نیوز - موہالی ......ورلڈ کپ ٹی 20میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،میچ کیلئے پاکستان نے ٹیم میں 2تبدیلیاں کیہیںان فٹ وہاب ریاض اور محمد حفیظ کی جگہ خالد لطیف اور عماد وسیم کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ اس ایونٹ میں دو ،دو میچ کھیل چکے ہیںکیویز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے ،جبکہ پاکستان ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا رہا ہے۔پاکستان یہ میچ جیت گیا تو ٹورنامنٹ میں اسے اگلے مرحلے میں کھیلنے کی امیدیں رہیں گی ورنہ ’’اگر مگر‘‘ کی کہانی شروع ہو جائیں گی ،جبکہ نیوزی لینڈ جیت کی صورت میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔

بھارت کے ہاتھوں شکست کا زخم کھانے والی پاکستانی ٹیم کے ایک دو نہیں تین تین کھلاڑی محمد حفیظ ، وہاب ریاض اور محمد عامر فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے ہیں ،محمد حفیظ ، وہاب ریاضتو آج کی پلے انگ الیون میں شامل نہیںتاہم خوش قسمتی سے محمد عامر آج کیویز کےخلاف ایکشن میں ہوں گے۔

پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 55 رنز سے شکست دی تاہم بھارت سے 5 وکٹوں سےشکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باوجود گرین شرٹس پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر بہتر رن ریٹ سے دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ اب تک ناقابل شکست رہی ہے پہلے میچ میں بھارت کو 47 رنز سے شکست دینے کے بعد کیویز نے آسٹریلیا کو بھی 8 رنز کی شکست سے دوچار کیا تھا اور اس وقت گروپ میں وہ پہلی پوزیشن پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.