تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:1

ورلڈ ٹی 20: کیویز کا پاکستان کو جیت کیلئے 181رنز کا ہدف

جیو نیوز - موہالی ......ورلڈ کپ ٹی 20میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے 181رنز کا ہدف دیا ہے،کیوی ٹیم کی اننگ کی خاص بات مارٹن گپٹیل کی جارحانہ اور دھواں دار 80رنز کی اننگ تھی۔

نیو زی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ 20اوورز5وکٹوں کے نقصان پر181نز بنائے ۔نیو زی لینڈ کے اوپنرز نے 62رنز کا اچھا آغاز فرہم کیا ،اس مجموعےپر ولیمسن17رنز بناکر محمد عرفان کا شکار بنے،کولن منرو بھی7رنز بنا کر جلد آئوٹ ہو گئے لیکن مارٹن گپٹیل نے ایک جانب سے دھواں دار بیٹنگ جا ری رکھی ،انہوں نے48گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے10چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے80رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی وہ محمد سمیع کی گیند پر بولڈ ہو ئے۔

نیو زی لینڈ کے دیگر بیٹسمینوں میںلوک رونچی نے 11، ایل آر پی ایل ٹیلر نے 36 جب کہ جی ڈی ایلیئٹ ایک رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی نے 40 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ، محمد سمیع نے 23 رنز دے کر 2 کیوی بیٹسمینوں کا شکار کیا جب کہ محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
میچ کیلئے پاکستان نے ٹیم میں 2تبدیلیاں کیہیںان فٹ وہاب ریاض اور محمد حفیظ کی جگہ خالد لطیف اور عماد وسیم کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ اس ایونٹ میں دو ،دو میچ کھیل چکے ہیںکیویز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے ،جبکہ پاکستان ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا رہا ہے۔پاکستان یہ میچ جیت گیا تو ٹورنامنٹ میں اسے اگلے مرحلے میں کھیلنے کی امیدیں رہیں گی ورنہ ’’اگر مگر‘‘ کی کہانی شروع ہو جائیں گی ،جبکہ نیوزی لینڈ جیت کی صورت میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.