تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:4

کراچی کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتے ہیں ،قربان علوی

آج نیوز - نگراں وزیر علی سندھ جسٹس قربان علوی کا کہنا ہے کہ وہ کراچی کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم بلدیات اور محکمہ خزانہ مل کر مالیاتی معاملات کو سلجھائیں۔نگراں وزیر علی سندھ جسٹس زاہد قربان علوی کی زیر صدارت محکمہ بلدیات میں ٹرانزیشن انتظام کے حوالے سے وزیر علی ہاوس میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سیکرٹری مالیات سہیل راجپوت ، پرنسپل سیکرٹری نوید کامران بلوچ ، کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی نے بھی شرکت کی۔ جسٹس زاہد قربان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر خصوصا کراچی شہر میں صفائی اور صحت کے حوالے سے بہتر اور موثر اقدامات کیے جائیں، انکا کہنا تھا کہ آیندہ پندرہ دن کے اندر محکمہ بلدیات اور محکمہ خزانہ ملکر مالیاتی معاملات کو سلجھائیں تاکہ ملازمین کا مسئلہ بھی حل کیا جا سکے اور صحت و صفائی بھی متاثر نا ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.