29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:14
ان لینڈ ریونیو کے دفاتر ہفتے کو کھلے رکھنے کی ہدایت
آج نیوز - فیڈریل بورڈ آف ریونیو تمام ان لینڈ ریونیو کے دفاتر ہفتے کو کھلے رکھنے کی ہدایت کردی۔ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی متعلقہ شاخیں ٹیکس وصولی کیلئے ہفتہ اوراتوار کو کھلی رہیں گی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی بروقت ادائیگی کی سہولت کیلئے ان لینڈ ریونیو کے تمام دفاتر ہفتے کو کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جہاں معمول کے مطابق ڈیوٹیزکی ادائیگی اور ٹیکس وصولی جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی متعلقہ شاخیں بھی ڈیوٹی اور ٹیکس وصولی کیلئے ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی۔