29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:14
شہبازحکومت کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ آنے لگی ہیں، کامل آغا
جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ق کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت کی کارکردگی سے متعلق رپورٹس آنے لگی ہیں۔ 5 سال میں ساڑھے 19 لاکھ جرائم اور سنگین جرائم میں 96 فیصد اضافہ نااہلی کی انتہا ہے۔نیشنل کرائم ڈیٹا رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے مطابق پنجاب سنگین جرائم میں دیگر صوبوں کی نسبت کہیں آگے ہے، بہتر ہوتا میاں شہباز شریف سنگین جرائم میں اضافہ والا ریکارڈ بھی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا کر جاتے۔ پانچ سال میں ملک بھر میں ایک لاکھ 71 ہزار 7 سو 13 گاڑیاں چھینی گئیں ان میں 1 لاکھ 28 ہزار19 گاڑیاں پنجاب سے چھینی گئیں۔