تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:35

الیکشن میں سرکاری مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا،محمد افضل

آج نیوز - ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ہے،عام انتخابات کے دوران کوئی بھی اہلکار دھاندلی میں ملوث پایا گیا تو اسے نہ صرف نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا بلکہ تین ماہ کی سزا کا بھی مرتکب ہوگا۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد افضل خان کا کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ کے انتخابات پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ایک ٹرننگ پوائنٹ ہیں، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق ادا کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کے لیے پانچ سو مانیٹرنگ ٹیموں کا انتظام کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا نہ کوئی دوست ہے اور نہ دشمن،انتخابات میں سرکاری ملازمین کی کسی بھی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوہزار تیرہ کے انتخابات کراچی ،فاٹااور بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں بہتر طریقے سے ہوں گے۔ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ناصرف طلب کیا جائے گا بلکہ نا اہل قراردیا جائے گا،امن وامان خراب کرنے والے امیدوار کیخلاف کارروائی گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عملہ کیلئے ایک سو ستائیس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،جبکہ پولنگ عملہ کی تعداد سات لاکھ ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.