29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:45
سپر ایٹ ٹی 20 :سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے
آج نیوز - سیالکوٹ اسٹالینز، فیصل آباد وولوز، لاہور لائنز اور رالپنڈی ریمز سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ دونوں سیمی فائنل کل (ہفتے کو) قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے روز کھیلے جانیوالے پہلے میچ کو بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت چودہ اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ ملتان ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر سینتالیس رنز بنائے۔ رضاحسن نے گیارہ رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سیالکوٹ اسٹالینز نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ شعیب ملک اور رضا حسن مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار پائے۔دوسرے میچ میں راولپنڈی ریمز نے فیصل آباد وولوز کو سپر اوور پر شکست دے دی۔ راولپنڈی نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو تینتالیس رنز بنائے۔ سمیع نیازی نے تین کھلاڑی آوٴٹ کئے۔ جواب میں فیصل آباد کی جانب سے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو تینتالیس رنز بنانے سے میچ ٹائی ہو گیا۔ سپر اوور میں فیصل آباد نے دس رنز کا ہدف دیا جو راولپنڈی نے پورا کر لیا۔