29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:55
کسی دہشتگرد تنظیم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرینگے،عمران
آج نیوز - تحریک انصاف کا نوجوان امیدواروں کی الیکشن مہم چلانے کیلئے نیا پاکستان فنڈ کا اعلان ، عمران خان کہتے ہیں کہ عام انتخابات میں کوئی مک مکا نہیں ہوگا،کسی دہشتگرد تنظیم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے،تنہا الیکشن لڑیں گے،اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے" نیا پاکستان فنڈ" کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ سیاسی مافیا کاروباری طبقے کو بلیک میل کرکے فنڈ لیتی ہے ،صدرزرداری کے خوف کی وجہ سے کاروباری شخصیات ملک چھوڑ کردبئی چلے گئے ،نیا پاکستان فنڈز کے ذریعے ملک کے سیاسی کینسر کا علاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی دہشت گرد تنظیم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی ،تنہا الیکشن لڑیں گے،عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کی طرف دیکھ رہے ہیں ،پارٹی ٹکٹ دینا امتحان ہے ،میرٹ پر ٹکٹ دینے کی کوشش کررہے ہیں ،۔ عمران خان نے کہا کہ پانچ پانچ باریاں لینے والوں نے اپنے پہلے منشور پر عمل کیوں نہیں کیا ،تبدیلی کے خواہشمند اور نئے پاکستان کے حامی نیا پاکستان فنڈ میں حصہ لیں ،نگران وزیر اعلی پنجاب سے شفاف انتخابات کے حوالے سے بات کی ہے ،ملک پر مخصوص کلاس نے قبضہ کررکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پچیس فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دے گی ،نیا پاکستان فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کی الیکشن مہم چلائی جائے گی ،عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ آٹھ سو پچاس امیدواروں کی چھان بین خودکریں گے۔