تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:54

کراچی : فائرنگ سے زخمی ایک اور سٹی وارڈن جاں بحق، تعداد 2 ہوگئی

جیو نیوز - کراچی … کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے زخمی ایک اور سٹی وارڈن جاں بحق ہوگیا، تعداد 2 ہوگئی۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میٹرک بورڈ آفس چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سٹی وارڈن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے ، ایک اور زخمی سٹی وارڈن اسپتال میں جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے عباس نامی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ سجاد اور ساجد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سجاد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی نارتھ ناظم آباد خرم وارث نے جیو نیوز کو بتایا کہ ٹریفک وارڈنز کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.