29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:15
شیخوپورہ :ویگن میں آگ لگنے سے 2 مسافر جاں بحق
آج نیوز - شیخوپورہ میں ویگن میں آگ بھڑکنے سے دو مسافر جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئے۔ نواحی گاوٴں منڈی جھبراں کے قریب حافظ آباد سے شیخوپورہ آنے والی ویگن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور سولہ سالہ علینا جھلس کر موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ سولہ مسافر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کے مطابق ویگن میں پٹرول کے گیلن موجود تھے ، ایک مسافر کے سگریٹ سلگانے پر پٹرول نے آگ پکڑ لی۔