تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 11:44

مردان: پولیس وین پر خودکش حملہ ،ایک اہلکار جاں بحق،3 زخمی

آج نیوز - مردان بازار میں پولیس وین پر خودکش حملہ میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، حملے میں دونوں خود کش حملہ آور مارے گئے۔پولیس کے مطابق کاٹلنگ بازار میں گشت پر موجود پولیس وین پر خودکش حملہ آوروں نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر خوش دل خان جاں بحق اورتین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایک حملہ آور نے فرارکا راستہ نہ ملنے پر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا جبکہ دوسرے حملہ آور نے گھر میں گھس کر چھپنے کی کوشش کی لیکن ناکامی پراس نے بھی خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ پولیس اورامدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.