تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 12:5

لاہور:پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے 8 مزدور جھلس کرزخمی

آج نیوز - لاہور کی ایک پلاسٹک فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر آٹھ مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا میں واقع پلاسٹک فیکڑی میں صبح آٹھ بجے کے قریب گیس لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس دوران فیکٹری میں سوئے ہوئے طارق،ارشد،سہیل اور شہزاد سمیت آٹھ مزدور آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور فائر برگیڈ کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم ابتدائی طور پر آتشزدگی کے باعث ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.