30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 12:15
پنجاب:خسرے سے آج مزید 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے
آج نیوز - پنجاب میں خسرہ تشویش ناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے،اڑتالیس گھنٹوں میں مزید دو بچے جان کی بازی ہار گئے،چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مزید نوے بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔میو اسپتال لاہور میں خسرے کے مرض میں مبتلا شاہدرہ کی رہائشی دوسالہ اقراء آج صبح زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ آٹھ سالہ علیزے گزشتہ روز چلڈرن اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔چار ماہ کے دوران صوبے بھر میں اب تک تینتیس جبکہ لاہور میں بائیس بچے انتقال کر چکے ہیں،ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کیدوران لاہور ،گوجرانوالہ،فیصل آباد،راجن پور،جھنگ، راولپنڈی، گجرات،اور مظفرگڑھ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مزید نوے بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،چار ماہ میں متاثرہ بچوں کی تعداد اب سات ہزار سات سو چوبیس تک جا پہنچی ہے،اس وقت لاہور کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں خسرے کے مرض میں مبتلا ستر بچے زیرعلاج ہیں۔